اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم ثقافتی منصوبہ 'گوشہ سعدی شیرازی' کا پاکستان کی 'پشاور' یونیورسٹی میں افتتاح کیا گیا جس کا مقصد پاکستانی عوام کو ایرانی ثقافت سے روشناس کرانا ہے.
ایران اور پاکستان دونوں ممالک ثقافت، تاریخ اور تہذیب کے قدیم رشتوں میں منسلک ہیں لہذا دونوں برادر، ہمسایہ و اسلامی ممالک کے ثقافتی روابط کی توسیع کے لئے پاکستانی صوبے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کی جانب سے جامعہ پشاور میں گوشہ سعدی شیرازی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی.
اس تقریب میں ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی، خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر علی یوسفی اور پشاور یونیورسٹی کے عہدیدارن، استاذہ اور طلبا شریک تھے.
اس کے علاوہ ایرانی قونص جنرل اور پشاور یونیورسٹی کے سٹڈیز سنٹر کے سربراہ پروفیسر فخر الاسلام نے بھی تقریب سے خطاب کیا.
گوشۂ سعدی شیرازی کے قیام کا مقصد پاکستان اور اسلامی ممالک میں علمی، ادبی اور ثقافتی روابط کو مستحکم کرنا اور اشتراک و تعاون کے نئے باب کھولنا ہے.
گوشۂ سعدی شیرازی ایک ایسا علمی، ادبی و ثقافتی مرکز ہوگا جہاں دنیائے شاعری پر حکومت کرنے والے سعدی شیرازی کے بارے میں نشستیں ہوں گی اور علمی مکالمے کا بھی انعقاد کیا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲